Select Menu

clean-5

Wisata

Budaya

Kuliner

Kerajaan

kota

Suku

ماونٹ ایتھوس‘‘ جہاں کوئی عورت داخل نہیں ہوسکی

ماونٹ ایتھوس‘‘ جہاں کوئی عورت داخل نہیں ہوسکی

 

athos2-660x330


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کو عورت کے بغیر ایک ایسی تصویر کہا گیا ہے جس میں کوئی رنگ نہ ہو۔ قدرت نے بھی کسی انسان کی زندگی میں عورت کی اہمیت کو مسترد نہیں کیا ہے۔ دنیا میں قول مشہور ہے کہ ہر انسان کی کامیابی کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے یا پھر دنیا میں ہونے والی سب سے زیادہ جنگیں صرف عورتوں کی وجہ سے لڑی گئیں، لیکن دنیا میں ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں آج تک کسی عورت نے قدم نہیں رکھا ہے۔ دنیا میں ایسے مقامات ہیں جہاں خاص مذہب ، رنگ‘ نسل کے لوگوں کا داخلہ منع ہے لیکن خواتین کے داخلے پر مخصوص پابندی یونان کے قریب واقع ایک صوبہ میں لگی ہوئی ہے۔ یہاں عورت تو کیا گذشتہ ایک ہزار برسوں میں کوئی مادہ جانور بھی داخل نہ ہوسکا۔ جزیرہ نما یونان میں ’’ماونٹ ایتھوس‘‘ نامی ایک پہاڑی ہے اس پر 800 عیسوی سے قدامت پسند عیسائیوں کا قبضہ ہے۔ آرتھوڈکس عیسائی اس پہاڑی کو ایک مقدس مقام مانتے ہیں اور یہ علاقہ عیسائیوں کے اس طبقہ میں اتنی ہی اہمیت رکھتا ہے جتنا کہ کیتھولک وٹیکن کو وہ مانتے ہیں۔ اس علاقے میں دنیا بھر سے آرتھوڈکس عیسائی راہبانہ تربیت حاصل کرنے کیلئے آتے ہیں۔ اس پہاڑی پر کسی بھی شخص کو بلا اجازت داخل ہونے یا گھومنے پھرنے پر پابندی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں صدیوں سے کوئی خاتون داخل نہیں ہوسکی ہے۔

امریکا ،سب سے طویل پہاڑی سلسلہ کوہ را خزانے سے بھرا پڑا ہے

امریکا ،سب سے طویل پہاڑی سلسلہ کوہ را خزانے سے بھرا پڑا ہے

 

 128



 

براعظم شمالی امریکا کا سب سے طویل پہاڑی سلسلہ کوہ راکی ہے،فوریسٹ نے خزانہ شمالی امریکا کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے میں، امریکی حدود کے اندر کہیں چھپادیا تھا۔3000 میل طویل پہاڑی سلسلہ امریکا کی کئی ریاستوں سے بھی گزرتا ہے۔ امریکی حدود میں کسی مقام پر وہ خزانہ آج بھی موجود ہے جو پانچ سال پہلے کروڑپتی فوریسٹ فین نے چھپایا تھا۔اس خزانے کا ذکر 84 سالہ دولت مند نے اپنی کتاب The Thrill of the Chase میں کیا تھا جو 2010ء میں شائع ہوئی تھی۔ کتاب کی اشاعت کے بعد ہزاروں لوگوں نے خزانہ تلاش کرنے کی کوشش کی مگر کام یاب نہ ہوسکے۔نادرفن پاروں کی خریدوفروخت سے وابستہ فوریسٹ فطرتاً م ±ہم ج ±و انسان ہے۔ 1988ءمیں اسے گردے کا کینسر تشخیص ہوا تھا۔ ڈاکٹروں نے فوریسٹ سے کہا تھا کہ اس کے بچنے کے امکانات محدود ہیں۔ فوریسٹ کے پاس دولت کی کمی نہیں تھی مگر وہ اولاد سے محروم تھا۔چناچہ اس نے اپنی دولت لوگوں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ مگر اپنی مہم ج ±و فطرت سے مجبورکروڑ پتی اپنی دولت ہاتھ سے نہیں بانٹنا چاہتا تھا۔ اس کی خواہش تھی کہ لوگ اس کی دولت حاصل کرنے کے لیے جہدوجہد اور مقابلہ کریں۔ یہی وہ لمحہ تھا جب اس کے ذہن میں خزانہ چھپانے کا خیال آیا۔ اس دوران فوریسٹ کا علاج بھی جاری تھا۔

فوریسٹ نے دس انچ اونچا اور اتنا ہی چوڑا کانسی کا بنا ہوا نایاب صندوق خریدا اور اس میں سونا اور تاریخی نوادرات بھرکر اسے شمالی امریکا کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے میں، امریکی حدود کے اندر کہیں چھپادیا۔ اس عرصے کے دوران فوریسٹ کے گردے کے کینسر سے نجات مل چکی تھی مگر وہ خزانے کی صورت میں کثیردولت چھپانے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹا تھا۔راکی کا پہاڑی سلسلہ امریکا کی چار ریاستوں کولوراڈو، مونٹانا، نیو میکسیکو اور ویومنگ سے گزرتا ہے۔ فوریسٹ کا کہنا ہے کہ خزانے کو پانا ناممکن نہیں۔ اس بارے میں میری کتاب اشارات موجود ہیں۔ ان اشارات کو سمجھ کر خزانے تک پہنچا جاسکتا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی بھی ان اشارات کو سمجھنے میں کام یاب نہیں ہوا۔فوریسٹ کے مطابق اس کے چھپائے گئے خزانے میں 256 طلائی سکے، ہیرے، یاقوت اور دوسرے قیمتی پتھر، طلائی زیورات،اوردرجنوں نوادارت شامل ہیں۔ نیومیکسیو کے محکمہ سیاحت کے لگائے گئے تخمینے کے مطابق خزانے کی مالیت 20 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ تاہم فوریسٹ کے مطابق مالیت اس سے کہیں زیادہ ہے کیوں کہ نوادرات کی قیمت اس عرصے کے دوران کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

Kerajaan